ریسکیو ٹیمیں نالہ لئی میں گرنے والی 6 سالہ بچی کی تلاش میں پہلے روز ناکام

image

راولپنڈی لنڈا بازار کے قریب نالہ لئی میں گر کر لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا پہلے روز کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بغیر کسی کامیابی کے اختتام پذیر ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران واٹر ریسکیو ٹیموں نے نالہ لئی میں سنگم سے موتی محل پل تک تقریباً چار کلومیٹر طویل علاقے کی مکمل تلاشی لی۔ اس دوران لائن سرچ کے طریقہ کار کے تحت نالے اور اس کے اطراف کے کناروں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پہلے روز لاپتا بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق غروبِ آفتاب کے باعث پہلے روز کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، تاہم واٹر ریسکیو ٹیمیں جمعہ کی صبح تمام دستیاب وسائل اور آلات کے ساتھ دوبارہ سرچ آپریشن کا آغاز کریں گی تاکہ بچی کی تلاش کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US