ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو 400 روپے سے تجاوز کرگئی

image

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد کھلے بازار میں فی کلو قیمت 400 روپے سے تجاوز کرگئی۔

حکومتی نرخ نامے کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مختلف شہروں کی پرچون مارکیٹ میں یہ 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت سے سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی کو سرکاری نرخوں پر دستیاب بنائے اور ناجائز منافع خوری کا سدباب کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US