لکی مروت کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

image

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دو لاشیں ملنگ اڈہ کے قریب سے جبکہ کئی روز پرانی ایک لاش تھانہ غزنی خیل کی حدود میں واقع عصمت آباد سے ملی۔ تینوں لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم سمیت دیگر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تاہم ان کی شناخت اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US