گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان

image

گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی اور مسلسل اضافے نے کاروبار کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، جبکہ ٹول ٹیکس سمیت دیگر مسائل نے بھی ٹرانسپورٹرز کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی روزانہ قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافہ ختم کرکے اسے 30 جون 2024 کی سطح پر بحال کیا جائے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کی جائے، جبکہ کسٹمز کا ایس آر او 1619 بھی ختم کیا جائے۔

ٹرانسپورٹرز نے ایکسل لوڈ قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور کراچی پورٹ و پورٹ قاسم پر مال بردار گاڑیوں کے لیے مناسب پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US