یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا بلوچی ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری

image

یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچی زبان میں نیا ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کردیا۔

ملی نغمے میں معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنے روایتی اور پُرجوش انداز میں پاکستان سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جذبات کی عکاسی کی ہے۔

نغمے میں بلوچی ثقافت اور حب الوطنی کو اجاگر کرتے ہوئے بلوچستان کے رنگ، موسیقی اور زبان کے ذریعے پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور قومی اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

’’پاک اے وطن‘‘ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ قوم کی شناخت اور پہچان ہے، جس کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا جذبہ موجود ہے۔

ملی نغمے میں وطن سے محبت کو قومی اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اختر چنال کی آواز اور اندازِ بیان کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کی محبت ملک کی ہر وادی، ہر زبان اور ہر دل میں یکساں طور پر موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US