بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران خوارج کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ان کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔