جماعت اسلامی کا مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف 16 اگست کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

image

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی، آئی پی پیز مافیا، ایف بی آر کی کرپشن اور نااہلی کے خلاف 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس احتجاج کے تحت پنجاب میں وزیراعلیٰ ہاؤس جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے ہونی چاہیے لیکن پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے نام پر عوام سے زیادہ رقم وصول کر کے کرپشن چھپائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بجلی کے مہنگے معاہدوں اور آئی پی پیز کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی اور تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل پر ساتھ دینے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مکہ میں ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US