پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

image

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرکینی اور چھیدگی کے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں فتنہ الہندوستان کے مزید ممکنہ ٹھکانوں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US