اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن، موبائل فون برآمد، 3 قیدی اٹک جیل منتقل، 5 اہلکار معطل

image

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہونے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے تین قیدیوں کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ غفلت برتنے پر پانچ جیل ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران ٹریفک وارڈن کے قتل کیس میں سزا یافتہ راجہ رعد، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازم کے قتل کیس میں قید ملک حماد اور شازیب ولد اکرم سے موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی برآمدگی کے بعد تینوں قیدیوں کو انتظامی کارروائی کے تحت اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

قیدیوں تک ممنوعہ اشیا پہنچنے اور نگرانی میں غفلت برتنے کے الزام میں پانچ جیل ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US