ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں آج بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں بھی شام یا رات کے دوران بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔