خانیوال: اسپیشل مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹرین سروس معطل

image

خانیوال میں سلیپر فیکٹری کے لیے آئل لے کر آنے والی سپیشل مال گاڑی کی ایک بوگی انڈر پاس کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی اپ سروس متاثر ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق سپیشل مال گاڑی سمہ سٹہ سے سلیپر فیکٹری خانیوال آ رہی تھی کہ انڈر پاس کے قریب اچانک اس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، جبکہ ملتان سے ریلیف ٹرین بھی خانیوال روانہ کردی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US