میر رضا کیس: خواجہ آصف کی حکومتِ سندھ پر تنقید، جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

image

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میر رضا قتل کیس کے معاملے پر حکومتِ سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں سامنے آنے والے نتائج اور حقائق سے بظاہر ثابت ہو رہا ہے کہ پورا نظام کمپرومائزڈ تھا۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اب بھی معاملے پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، ورنہ ماضی کی طرح دوبارہ مک مکا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے معاملے کو چھپانے یا حقائق دبانے کی کوشش کی، انہیں بھی بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب حکومتِ سندھ نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ حکومتِ سندھ چاہتی ہے کہ میر رضا کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ مختلف رپورٹس میں سامنے آنے والے تضاد کا فیصلہ کمیشن یا عدالت پر چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ معاملے کی شفاف تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US