مظفرگڑھ کینال میں باراتیوں سے بھرا رکشا گرگیا، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

image

مظفرگڑھ میں کینال میں باراتیوں سے بھرا رکشا گرنے کے حادثے میں مزید 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد کینال میں جاری سرچ آپریشن کے دوران مزید تین لاشیں نکالی گئیں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 9 بچے تاحال لاپتا ہیں، جن کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کے بعد 11 افراد کو بحفاظت نکال کر بچا لیا گیا تھا، جبکہ کینال میں سرچ آپریشن مزید لاپتا افراد کی تلاش تک جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US