اسلام آباد میڈیا ٹاؤن میں تعمیراتی شیڈ گر گیا، مزدور جاں بحق

image

اسلام آباد میڈیا ٹاؤن کے ڈی بلاک میں تعمیراتی کام کے دوران شیڈ گرنے سے ایک مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر مزدور کی لاش نکال لی، جسے ضروری کارروائی کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US