اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے نئے تعینا ت ہونے والے ججز جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔