راولپنڈی: مال روڈ پر فورسز کی جوابی کارروائی میں مارا جانے والا پی ٹی آئی کا کارکن نکلا

image

راولپنڈی کے مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US