کبیروالا: خسرہ سے ایک ہی خاندان کے 3 کمسن بچے جاں بحق، 5 میں علامات ظاہر

image

کبیروالا کے نواحی علاقے موضع شکروالا قتالپور میں مبینہ خسرہ کے باعث ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچوں کے تین روز کے دوران جاں بحق ہونے سے علاقے میں تشویش پھیل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں اور بچوں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا۔

ڈپٹی ڈی ایچ او کے مطابق علاقے میں جامع اسکریننگ کے دوران مزید پانچ بچوں میں بیماری کی علامات پائی گئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، تاہم بچوں کی ہلاکت کی اصل وجہ اور خسرہ کی حتمی تصدیق طبی معائنے اور ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

حکام کے مطابق علاقے میں بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی اور اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US