اسلام آباد: جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

image

اسلام آباد کے ایوانِ صدر میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل سید عامر رضا کی ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔

صدرِ مملکت نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US