جشن آزادی: لاہور میں سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کا حکم

image

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے جشن آزادی کے موقع پر تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔

سی ٹی او لاہور نے سرکاری عمارتوں پر بھی قومی اور محکمانہ پرچم لگانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات گریٹر اقبال پارک، واہگہ اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات پر منعقد ہوں گی، جہاں سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور موٹرسائیکل ریسنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہلڑبازی، سڑکیں بلاک کرنے، روڈ ریج، موٹرسائیکلوں سے بفل نکالنے اور سائلنسر اتارنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ون ویلنگ میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ موٹر مکینکس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور پکڑے جانے کی صورت میں دونوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے دوران مختلف مقامات پر عارضی ناکے قائم کرکے ہلڑبازی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US