سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال کردی۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا، جسے میر چنگیز خان مری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ری پول کے حکم کو معطل کرتے ہوئے میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال کردی۔