مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے محض تین ممالک تک محدود نہیں، دفتر خارجہ

image

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 اگست کو ہونے والی مکہ سمٹ انتہائی اہمیت کی حامل رہی، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے اور یہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے لیے تینوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق معاہدے میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ تمام فریقین پر حملہ تصور ہوگا، تاہم یہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے محض تین ممالک تک محدود نہیں ہے اور اس کے تحت خطے اور اس سے باہر بھی اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US