بلوچستان: 18 دہشت گرد جہنم واصل، فوج کے 2 جوان زخمی

image

بلوچستان کے ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوراب میں دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی تیار کر رہے تھے کہ اسی دوران گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ واقعے میں 3 شہری بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US