جشن آزادی کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا۔
ملی نغمے میں پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور وطن سے وفاداری کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے وطن عزیز سے عوام کی والہانہ وابستگی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ملی نغمے میں گلگت بلتستان کی حسین وادیوں، دلکش مناظر اور قدرتی حسن کو بھی قومی محبت کے جذبے کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ملی نغمے کو گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز دی ہے۔
نغمے میں پاکستان کو جان اور زندگی سے تعبیر کرتے ہوئے ملک سے محبت، وفاداری اور قومی اتحاد کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے خوبصورت مناظر نے ملی نغمے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے۔