پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز

image

ترک وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے دفاعی اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط، ادارہ جاتی اور طویل المدت بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق 7 اگست کو طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقوں کا انعقاد کریں گے، جبکہ دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے اور مشاورت کے لیے سینئر وزرا پر مشتمل گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسٹریٹیجک، سیاسی اور عسکری معاملات کے لیے ایک باقاعدہ میکانزم قائم کیا جائے گا۔

میکانزم میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے، جس کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید منظم کرنے اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US