بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

image

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کرکے مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US