پنجاب کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری

image

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے ٹیکس شفافیت یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز کے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی آر اے کے مطابق صارفین ادائیگی کے وقت لازماً ڈیجیٹل رسید حاصل کریں، جبکہ متعلقہ کاروباری اداروں کو بھی یہ ہدایات نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا ہوں گی۔

اتھارٹی نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو کچن آرڈر، غیر ادا شدہ بل، پری بل یا عارضی بل جاری کرنے سے پہلے ہی روک رکھا ہے۔ صارفین کو صرف مقررہ طریقہ کار کے مطابق ڈیجیٹل رسید فراہم کی جائے گی۔

پی آر اے ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل رسید پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کا انوائس نمبر اور کیو آر کوڈ لازمی طور پر درج ہونا چاہیے۔

اتھارٹی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی کاروباری ادارہ ڈیجیٹل یا کارڈ کے ذریعے ادائیگی قبول نہیں کرتا تو اس کی اطلاع پنجاب ریونیو اتھارٹی کو دی جائے تاکہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US