لاہور میں بسنت اور جشنِ بہاراں 12 سے 14 مارچ 2027 تک منانے کا اعلان

image

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں تین روزہ بسنت اور جشنِ بہاراں کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز کے مطابق رنگا رنگ میلہ 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منعقد ہوگا۔

ڈی سی لاہور علی اعجاز نے کہا کہ تین روزہ جشنِ بہاراں کے دوران لاہور کی تاریخی، ثقافتی اور قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ میلے کو مقامی سطح کے ساتھ عالمی سطح پر بھی ثقافتی سرگرمی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بسنت 2027 کو محفوظ، منظم اور یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کررہی ہے۔ شہریوں کی حفاظت، امن و امان اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برس طویل وقفے کے بعد لاہور میں بسنت کا دوبارہ انعقاد کامیاب اور محفوظ رہا تھا۔ خطرناک اور دھاتی ڈور کے خلاف مؤثر کارروائی اور جامع حفاظتی حکمت عملی کے باعث میلہ بغیر کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کے اختتام پذیر ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال بسنت کے کامیاب انعقاد اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے 2027 میں میلے کو مزید بہتر، محفوظ اور منظم انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US