26 نومبر کیس: علیمہ خانم کی ویڈیوز کے بین الاقوامی فرانزک کی استدعا مسترد

image

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی جانب سے پیش کردہ ویڈیوز کے بین الاقوامی فرانزک کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے اعتراضات کو درست قرار دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ کے گواہ فتح اللہ برکی کی جانب سے پیش کی گئی یو ایس بی میں موجود ویڈیوز مقدمے سے غیر متعلقہ ہیں، لہٰذا ان کے بین الاقوامی فرانزک کی استدعا منظور نہیں کی جاسکتی۔

عدالت کے فیصلے کے بعد کیس کی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US