مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے نواز شریف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش شروع ہونے لگی ہے۔
صحافی کے سوال پر سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالآخر وہیں پہنچ چکے ہیں جہاں وہ جانا چاہتے تھے۔
ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہر بار واپس آ جاتے ہیں، جبکہ سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، جہاں ان کے علاج اور طبی معائنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔