پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے 24 ستمبر تک بند رہے گی

image

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے، جس کے تحت پابندی 24 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز کے علاوہ لیز پر لیے گئے طیاروں اور بھارتی شہریوں کی ملکیت یا زیرِ انتظام کمرشل و فوجی طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

نئے نوٹم کے تحت یہ پابندی 18 اگست سے نافذ ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا سلسلہ 23 اپریل 2025 کو شروع ہوا تھا، جبکہ حالیہ نوٹم اس پابندی کے حوالے سے 16واں نوٹم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US