عمران خان کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: حکومت کا نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

image

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بعض نکات جیل رولز اور مروجہ قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے مطابق کسی سزا یافتہ قیدی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی کوئی قانونی نظیر موجود نہیں، قانون کے تحت جیل سے باہر علاج کی ضرورت ہو تو قیدی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ سے حکم میں مناسب ترمیم کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مخصوص طبی ماہر کی ضرورت ہو تو اسے میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

وزیر قانون کے مطابق نظرثانی درخواست کے ذریعے عدالتی حکم سے پیدا ہونے والے قانونی ابہام کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US