حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست 2026 سے ہوگیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت جاری کی ہیں۔