اسلام آباد میں موسلادھار بارش، شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

image

وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رفتار کم رکھیں اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ ڈرائیورز کو بارش میں فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اپنی لین میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹرز کا درست استعمال کیا جائے جبکہ گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی باندھی جائے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں سفر کریں اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری تیز رفتاری سے گریز کریں اور محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US