حج ڈیجیٹل پورٹل: عازمین کی جانب سے پہلی قسط کی ادائیگی کا آغاز، اربوں روپے جمع

image

حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے عازمینِ حج کے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت 13 ہزار 260 عازمینِ حج مجموعی طور پر 8 ارب 70 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کرا چکے ہیں۔

عازمینِ حج کو واجبات کی ادائیگی کے لیے ون لنک PSID، بینک کارڈ اور مینول بینک چالان سمیت مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بینک کارڈ کے ذریعے 2 ہزار 6 آن لائن ٹرانزیکشنز جبکہ ون لنک PSID کے ذریعے 4 ہزار 615 ٹرانزیکشنز مکمل ہوچکی ہیں۔

اسی طرح 6 ہزار 761 عازمینِ حج نے ڈیجیٹل چالان کے ذریعے حبیب بینک میں اپنی رقوم جمع کرائی ہیں۔

حکام کے مطابق شارٹ حج اسکیم کے تحت 7 ہزار عازمینِ حج کی واجبات کی ادائیگی کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے، جبکہ دیگر عازمین کی جانب سے بھی ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US