پاکستان چار بڑے صوبوں کی اجارہ داری کے ساتھ نہیں چل سکتا، فاروق ستار

image

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک ملک میں اسٹیٹس کو اور جمود برقرار ہے، بڑے صوبوں کی موجودہ ساخت پاکستان کو مطلوبہ ترقی اور استحکام نہیں دے سکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ جن علاقوں میں نئے صوبوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے وہاں ریفرنڈم کرایا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 239 میں دو تہائی اکثریت سے ترمیم ممکن ہے، اس لیے صوبوں کے قیام کی راہ میں موجود آئینی رکاوٹیں دور کی جانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 80 سال سے ملک میں جمود کی کیفیت برقرار ہے، اب فیصلہ ساز اداروں میں بھی نئے صوبوں کے قیام پر بات ہو رہی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر آئین کی کوئی شق نئے صوبوں کے قیام میں رکاوٹ ہے تو اسے تبدیل کیا جائے، چار بڑے صوبوں کی اجارہ داری کے ساتھ پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US