پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو فعال بنانے کی کوشش: بلاول بھٹو اور محمود خان اچکزئی کی اہم بیٹھک

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ اپوزیشن چیمبر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ اپوزیشن چیمبر پہنچنے پر محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس نے پیپلز پارٹی کے وفد کا استقبال کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون سمیت اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر غور آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US