حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 32 روپے 63 پیسے کمی کے بعد 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اگست 2026 کی شب 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔