حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کیلیے صوبوں کے تعاون سے متبادل حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کیلیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کے آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔ اس سلسلے میں زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی بڑھانے کیلیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت صوبوں کو زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے اہداف پورے کرنے کیلیے 30 ستمبر 2026 تک کی مہلت دینے پر غور کررہی ہے۔