پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 55ویں برسی، مسلح افواج کا خراج عقیدت

image

پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 55ویں یومِ شہادت پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف نیول اسٹاف، اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف ایئر اسٹاف سمیت پاکستان کی مسلح افواج نے راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 1971ء میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی جرات، عزم اور فرض سے بے مثال وابستگی کا مظاہرہ کیا اور مادر وطن کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

بیان کے مطابق راشد منہاس شہید کی بے مثال قربانی آج بھی جرات، وفاداری، حب الوطنی اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے۔ قوم اور مسلح افواج نے اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ راشد منہاس شہید کا لازوال کردار قوم اور مسلح افواج کے لیے ہمیشہ جرات، قربانی، حب الوطنی اور فرض سے وفاداری کی علامت کے طور پر مشعلِ راہ رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US