وفاقی حکومت کا چاروں صوبوں کے آئی جیز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے ملکی سطح پر پولیس کی اعلیٰ قیادت میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے انسپکٹر جنرلز آف پولیس (آئی جیز) کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ایک اہم وفاقی وزیر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فوری کارروائی اور نئے افسران کے پینل تشکیل دینے کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری اور پولیس آرڈر کے تحت اصلاحات کو نافذ کرنا شامل ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اہم وفاقی وزیر کی ہدایات کی روشنی میں نئے پولیس چیفس کی تعنیاتی کے لیے موزوں افسران کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے اور جلد ہی ایک سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تبادلوں کے اس عمل کے بعد وفاق اور صوبائی پولیس کمانڈ میں بڑے پیمانے پر اکھڑ پچھاڑ کا قوی امکان ہے، جس کے اثرات دیگر سینئر پولیس افسران بشمول ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے تبادلوں کی صورت میں بھی سامنے آئیں گے۔

باضابطہ نوٹیفکیشن تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US