مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، متحدہ اپوزیشن کا اعلان

image

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی رہائی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے بعد متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور عمران خان کو جیل سے باہر آنے کا موقع ملنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی رابطوں میں تیزی آنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے لیے بھی نئی مشکلات کھڑی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے حق میں آواز اٹھائے جانے کو سیاسی حلقے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جبکہ متحدہ اپوزیشن کے اعلان سے ملکی سیاست میں نئی صف بندی کی بحث بھی زور پکڑ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US