پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں وزیراعظم شہباز شریف، آپ سے معافی مانگتا ہوں، جو آپ کی اپنی ٹیم آپ کے ساتھ کر رہی ہے۔‘‘
وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے بیٹھ کر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وزیراعظم کی اپنی ٹیم جس انداز میں ان کے ساتھ معاملات کر رہی ہے، وہ قابلِ افسوس ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے براہِ راست مخاطب ہو کر اپنی گفتگو میں حکومتی ٹیم کے طرزِ عمل پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس صورتحال پر وزیراعظم سے معذرت خواہ ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مختلف معاملات پر مشاورت اور سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔