اسلام آباد: اپوزیشن لابی کو تالا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید احتجاج

image

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی اجلاس سے قبل اپوزیشن لابی کو تالا لگا دیا گیا، جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لابی میں قومی اسمبلی کے 25 سے 30 کے قریب ارکان موجود تھے، تاہم لابی کے دروازے پر تالا لگا دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر موقع پر پہنچے اور دروازہ کھلوایا۔

اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں آج تک کبھی اپوزیشن لابی کو تالا نہیں لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پہلے بھی ارکانِ قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب اپوزیشن لابی کو تالا لگانے کا واقعہ بھی پیش آگیا ہے۔

جنید اکبر نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کو ان کے بنیادی پارلیمانی حقوق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US