وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مشاورت کے بعد حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو این-25 سمیت ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مل کر یہ عزم کیا ہے کہ این-25 کو، جسے ماضی میں ’’خون آلود شاہراہ‘‘ کہا جاتا رہا ہے، امن اور ترقی کی شاہراہ میں تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ این-25 کو بہتر بنانے کا مقصد نہ صرف سڑک کو محفوظ بنانا ہے بلکہ بلوچستان میں رابطوں اور آمدورفت کو بھی مزید مؤثر بنانا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حاصل ہونے والے فوائد کو عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا تاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جاسکے۔