وزیر ریلوے کا 2 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

image

وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دو ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ موہنجو دڑو ایکسپریس 15 ستمبر جبکہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین 15 اکتوبر سے بحال کردی جائے گی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں ٹرینوں کی بحالی کے لیے ریلوے انتظامیہ کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بند کی گئی تمام ٹرینیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور منصوبے کا آغاز جنوری میں طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کے نظام میں نمایاں تبدیلی لائے گا، وزیراعظم شہباز شریف منصوبے پر مسلسل پیش رفت سے آگاہی حاصل کررہے ہیں اور وزارت ریلوے وزیراعظم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کام کررہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US