بلوچستان میں سبی کے قریب ڈھاڈر کے مقام پر تخریبی کارروائی کے نتیجے میں متاثر ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر کے گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 12 اگست کو ہونے والے دھماکے کے باعث 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا، جس سے علاقے میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
سیکیورٹی کلیرنس ملتے ہی گیس کمپنی کی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام انجام دے کر متاثرہ علاقوں کو گیس کی سپلائی دوبارہ شروع کردی ہے۔