ہائی کورٹ نے بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز کی وصولی روک دیا

image

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی تفصیلات درج کیے بغیر وصولی سے روک دیا۔

عدالت نے بجلی بل میں غیرضروری ٹیکسز شامل کرنے کے خلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو بھی یکجا کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

درخواست گزار کے مطابق اگست کے بجلی بل میں بغیر وضاحت ایکسٹرا ٹیکس اور فردر ٹیکس شامل کیے گئے جن کی تفصیلات بارکوڈ ڈی کوڈ کرنے کے بعد سامنے آئیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US