پمز ہسپتال آتشزدگی: مجھ سمیت جو بھی ذمہ دار ہوا، اس کا احتساب ہو گا، وزیر صحت

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اِن سمیت ’واقعے میں ذمہ دار ہر فرد کا احتساب ہو گا، اگر کسی شخص نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تو اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔‘ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے تمام 14 بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔
  • وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے تمام 14 بچوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئیں: طلال چوہدری
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے
  • مجھ سمیت واقعے میں ذمہ دار ہر فرد کا احتساب ہو گا: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
  • آگ ایئر کنڈشنگ یونٹ میں لگی اور نرسری میں آکسیجن کے کنکشنز کے باعث فوراً بھڑک اٹھی: ترجمان پمز ہسپتال، ڈاکٹر انیزہ جلیل

پمز ہسپتال آتشزدگی: مجھ سمیت جو بھی ذمہ دار ہوا، اس کا احتساب ہو گا، وزیر صحت


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US