پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا ہنگامی اجلاس طلب

image

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ حکام اور اداروں کے سربراہان کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی، ایس پی سٹی، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن، ڈی جی سی ڈی اے، آئیسکو اور پمز اسپتال کے افسران شامل ہیں۔

انکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور تحقیقات مکمل کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ پمز اسپتال کی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی لاپرواہی کے باعث واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ اگر واقعے میں ان کی اپنی غلطی ثابت ہوئی تو انہیں بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US