اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت: وفاقی سیکرٹری صحت معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پمز کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولودبچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچے ہلاک ہو گئے ہیں
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے
  • پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بچوں کے لواحقین کے اُن دعوؤں کی تردید کی ہے کہ نومولود بچوں کے وارڈ کا دروازہ لاک تھا اور وہاں عملہ موجود نہیں تھا
  • پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر انیزہ جلیل کا کہنا ہے کہ آگ ایئر کنڈشنگ یونٹ میں لگی اور نرسری میں آکسیجن کے کنکشنز کے باعث آگ فوراً بھڑک اٹھی
  • صدر آصف علی زرداری نے پمز واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت: وفاقی سیکرٹری صحت معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US